ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا ویسٹ مینجمنٹ سائٹس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کا ویسٹ مینجمنٹ سائٹس کا دورہ

متعلقہ افسروں نے جاری کارروائیوں اور صفائی کے انتظامات پر بر یفنگ دی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ستھرا پنجاب کے تحت ڈمپنگ سائٹ، لینڈ فل سائٹ اور ویٹ بریج سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی و ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ڈاکٹر طارق عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران متعلقہ افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف ویسٹ مینجمنٹ سائٹس پر جاری کارروائیوں اور صفائی کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ویٹ بریج سائٹ پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ویسٹ کے وزن، اندراج، منتقلی اور ڈمپنگ کے عمل کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ شہر سے جمع ہونے والا تمام کچرا مقررہ ڈمپنگ سائٹ پر ہی منتقل اور تلف کیا جائے ، جبکہ ویسٹ کے وزن، منتقلی اور تلفی سے متعلق ریکارڈ شفاف، مکمل اور بروقت مرتب کیا جائے ۔ انہوں نے صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی کے نظام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کو صاف، صحت مند اور بہتر ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس لیے صفائی کے تمام مراحل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور ویسٹ مینجمنٹ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کچہری میں زیر تعمیر بخشی خانہ اور زیر تعمیر پیرا فورس دفتر کا بھی دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...