ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی یومِ آزادی تقریبات
ایم فور سیکٹر ون کے زیر اہتمام دفترمیں پرچم کشائی ،شرکا نے کیک بھی کاٹا
شورکوٹ(نمائندہ دنیا)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایم فور سیکٹر ون کے زیر اہتمام 79ویں یومِ آزادی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ملکی امن و سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ سیکٹر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اور کیک کاٹا گیا روڈ سیفٹی یونٹ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی واک اور فلیگ مارچ بھی کیا گیا، سیکٹر کمانڈر ایم فور فراست بھنڈر، موٹروے پولیس افسروں ر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر روڈ یوزرز میں گفٹ ہیمپرز اور روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے سیکٹر کمانڈر ایم فور فراست بھنڈر نے کہا کہ یومِ آزادی اﷲ کی نعمت پر شکر ادا کرنے کا دن ہے ، ہم تحریکِ آزادی کے شہداء اور کارکنان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ترجمان ایم فور حفیظ قمر کے مطابق تقریبات کا مقصد قومی جذبے اور روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments