یومِ آزادی کی مناسبت سے سہولت بازار چنیوٹ میں تقریب

یومِ آزادی کی مناسبت سے سہولت بازار چنیوٹ میں تقریب

اے ڈی سی جی واثق عباس ہرل اور ایم پی اے الیاس چنیوٹی کی خصوصی شر کت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سہولت بازار چنیوٹ میں یومِ آزادی 14 اگست کے سلسلے میں ایک پروقار انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی سی جی واثق عباس ہرل اور ایم پی اے الیاس چنیوٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ شہر کی متعدد معزز شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔تقریب کے دوران سہولت بازار کا ماحول قومی جذبے ، محبت اور عقیدت سے سرشار رہا۔ مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات، نظم و ضبط، نشستوں کی مناسب ترتیب اور پرتپاک میزبانی کو شرکاء نے سراہا۔ مقررین نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں بلکہ قومی یکجہتی، بھائی چارے اور حب الوطنی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے کامیاب انعقاد پر سہولت بازار چنیوٹ کے انچارج، انتظامیہ اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...