ڈپٹی کمشنر کی سائلین سے ملاقات، مسائل کے حل کی ہدایت
شکایات کاازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل :نعمان صدیق
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر آنے والے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں اور شکایات پر میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔محمد نعمان صدیق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور سرکاری خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments