ڈی پی او چنیوٹ کا عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ

 ڈی پی او چنیوٹ کا عید میلادالنبیؐ   کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کر کے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورانِ وزٹ جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی اور سجاوٹ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر تمام پروگرامز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ،انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...