پی پی ایس سی : مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کے نتائج جاری
فوڈ اتھارٹی میں 64آسامیوں پر 63امیدوار کامیاب، اقلیتی نشست خالی رہی
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کردیئے ۔ جاری نتائج کے مطابق پنجاب سروس ٹربیونل میں اسسٹنٹ لائبریرین کی ایک آسامی پر محمد ذوالقرنین کامیاب قرار پائے، جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ویٹرنری آفیسرز کی 64 آسامیوں کے لئے 63 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اقلیتی کوٹے کے لئے مختص ایک آسامی پر موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث نشست خالی رہ گئی۔
کامیاب امیدواروں میں بابر اشرف، محمد طیب، عثمان ناصر اور عامر سہیل سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں۔ دوسری جانب پی پی ایس سی نے پی اینڈ ڈی بورڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامیوں کے لئے پہلی نظرثانی شدہ میرٹ لسٹ بھی جاری کردی ہے ۔ رنگ روڈ اتھارٹی میں انفورسمنٹ انسپکٹر کی آسامیوں کی پہلی نظرثانی شدہ میرٹ لسٹ بھی جاری کی گئی ہے ۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق مختلف آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لئے سفارشات جلد پنجاب حکومت کو ارسال کردی جائیں گی، جس کے بعد متعلقہ محکمے قواعد و ضوابط کے مطابق تقرری کا عمل مکمل کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments