شہریوں کے ملکیتی حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری :ماہم آصف

شہریوں کے ملکیتی حقوق کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری :ماہم آصف

مختلف کیسز کی سماعت ،فریقین کا مؤقف براہِ راست سنا ، ریو نیوافسروں سے بریفنگ لی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے عوام کے ملکیتی حقوق کے تحفظ اور انہیں بروقت ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مختلف کیسز کی سماعت کی۔ اس دوران انہوں نے فریقین کا مؤقف براہِ راست سنا اور متعلقہ ریونیو افسروں سے کیسز کے ریکارڈ، قانونی حیثیت اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لی۔سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسربھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ملکیتی حقوق سے متعلق کیسز قانون، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق نمٹائے جائیں اور درخواست گزاروں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز ملکیتی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے ، شہریوں کو ان کے حقوق کے حصول میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ملکیتی حقوق سے متعلق کیسز میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلے یقینی بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...