7ستمبر تحفظ ِ ختم نبوت کیلئے تجدید عہد کا دن:یاسر قادری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہدائے تحریک ختم نبوت کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔عقیدہ ختم نبوت میں اُمت کی وحدت کا راز مضمر ہے۔
ختم نبوت کے قانون کو پاس کرانے والے علما اور سیاستدان پوری قوم کے ہیرو ہیں۔حکومت شہدائے ختم نبوت کے واقعات کو تعلیمی نصاب کاحصہ بنائے ۔ان خیالات کا اظہار انچارج اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن حافظ یاسر قادری نے AKF کے زیر اہتمام شہدا تحریک ختم نبوت کی بلندی درجات کیلئے لنگر کیمپ کے شرکاسے خطاب کرتے کیا۔انہوں کہا 7ستمبرختم نبوت کے تحفظ کیلئے تجدید عہد کا دن ہے ۔ شہدائے تحریک ختم نبوت نے اپنے خون کی قربانی دیکرختم نبوت کے تحفظ کیلئے عملی کام کیا۔ تحفظ ختم نبوت کیلئے کام کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments