حکومت سولرائزیشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ،اویس لغاری

حکومت سولرائزیشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ،اویس لغاری

11ہزار 695زیرِ التوا نیٹ میٹرنگ درخواستوں کا معاملہ حل کردیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سولرائزیشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ شفاف اور پائیدار نظام کی حامی ہے ۔ وزیر توانائی کی خصوصی ہدایات پر 11 ہزار 695 زیرِ التوا نیٹ میٹرنگ درخواستوں کا معاملہ حل اور حل شدہ کیسز کے صارفین سے براہِ راست رابطہ شروع کر دیا گیاہے ۔نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ منتقلی کے دوران مجموعی طور پر 16 ہزار 654 درخواستیں زیرِ التوا تھیں ۔ پی آئی ٹی سی 11 ہزار 695 صارفین سے میسج، واٹس ایپ اور ڈیجیٹل ذرائع سے رابطہ کر رہا ہے ۔باقی 4 ہزار 959 نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی قواعد و ضوابط کے مطابق تصدیق و توثیق جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...