خیبرپختونخوا سمگلنگ کی کوشش ناکام، 38 ٹن سے زائد گندم برآمد
خیبرپختونخوا سمگلنگ کی کوشش ناکام، 38 ٹن سے زائد گندم برآمد حکام نے گاڑی کو گندم سمیت قبضے میں لے کر فوڈ سنٹر میانوالی منتقل کردیا
میانوالی (نامہ نگار )محکمہ خوراک میانوالی نے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چشمہ بیراج جوائنٹ چیک پوسٹ پر سیمنٹ کے بلکر سے 38 ٹن سے زائد گندم برآمد کرلی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز کی ہدایت پر محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے دوران چیکنگ سیمنٹ کے بلکر نمبر TLC-095 کو روک کر تلاشی لی تو اس میں مبینہ طور پر گندم چھپا کر خیبرپختونخوا منتقل کی جا رہی تھی۔ حکام نے گاڑی کو گندم سمیت قبضے میں لے کر فوڈ سنٹر میانوالی منتقل کردیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کندیاں میں کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments