ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز ، ایک ملزم گرفتار
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اسامہ اسد نے ہیڈ کانسٹیبل افتخار احمد اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بابر خان نامی شخص کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2900 گرام چرس، 105 گرام آئس اور 12 بور بندوق برآمد ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments