اے ٹی ایم سے شہری کے 29 ہزار روپے چوری

 اے ٹی ایم سے شہری کے 29 ہزار روپے چوری

نوسربازوں کی کارڈ لاک ہونے کا جھانسہ دے کر واردات، مقدمہ درج

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی بینک کی اے ٹی ایم پر شہری کو رقم نکلوانے میں مدد فراہم کرنے کے بہانے نوسربازوں نے اس کے اکاؤنٹ سے 29 ہزار روپے نکال لیے ۔ذرائع کے مطابق واردات چند روز قبل گلستان جوہر میں واقع نجی بینک کی اے ٹی ایم پر پیش آئی، جہاں نوسربازوں نے شہری کو رقم نکلوانے میں مدد کی پیشکش کی۔ رقم نہ نکلنے پر شہری نے اپنا اے ٹی ایم کارڈ چیک کیا، اسی دوران نوسربازوں نے اس کا خفیہ پن نمبر دیکھ لیا۔ نوسربازوں نے شہری کو یہ تاثر دیا کہ اس کا کارڈ اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا ہے ، جس پر شہری وہاں سے چلا گیا۔ اس کے کچھ دیر بعد نوسربازوں نے مبینہ طور پر شہری کے اکاؤنٹ سے 29 ہزار روپے نکال لیے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ، جس میں مبینہ طور پر گروہ کی صورت میں واردات کرنے والے نوسربازوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں چوری اور فراڈ کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت اپنا خفیہ پن نمبر کسی کو نہ دکھائیں اور رقم نکلوانے میں اجنبی افراد سے مدد لینے سے گریز کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...