ملیر میں اقلیتی برادری کیلئے 100 گھروں کی تقسیم، سولر سسٹم کا افتتاح
روٹی، کپڑا اور مکان صرف وعدہ یا منشور نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے ، میئر مرتضیٰ وہاب کا تقریب سے خطاب
کراچی (این این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر کی یوسی ون چوکنڈی، حسن پنہور گوٹھ میں اقلیتی برادری کے لیے تعمیر کیے گئے 100 گھروں کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ مستحق خاندانوں میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر خواتین میں 200 سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ 100 گھروں کے لیے سولر سسٹم اور آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح بھی کیا گیا۔تقریب میں سٹی کونسل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، رشید مغل، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ صرف وعدہ یا منشور نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے ، جس کے علمبردار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف گھروں کی فراہمی یقینی بنائی ہے بلکہ صاف پینے کے پانی کیلئے آر او پلانٹ اور سولر سسٹم بھی فراہم کیے ہیں۔ علاوہ ازیں میئر کراچی نے ایمپریس مارکیٹ میں ’’کتابوں کا جہاں‘‘کے عنوان سے کتب میلے کا افتتاح کیا۔، میئر نے مختلف کتابوں کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا اور اسٹالز سے کتابیں بھی خریدیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments