بھاگٹانوالہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،پانچ شہری لٹ گئے

بھاگٹانوالہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،پانچ شہری لٹ گئے

بھاگٹانوالہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،پانچ شہری لٹ گئے ایک نجی کمپنی کے فارم سے 10 لاکھ روپے مالیت کی تانبے کی تار چوری ہو گئی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں عدم تحفظ کی فضا پیدا کردی۔ گزشتہ چار روز کے دوران نامعلوم چور مختلف مقامات سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، قیمتی سامان، زرعی آلات اور طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق نامعلوم چوروں نے ایک نجی کمپنی کے فارم سے تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کی تانبے کی تار چوری کرلی۔ دوسری واردات میں اسد نواز کا تقریباً 2 لاکھ روپے مالیت کا پیٹر انجن چوری کرلیا گیا، جبکہ محمد عرفان کی تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی فائبر تار بھی نامعلوم چور لے اڑے ۔اسی طرح عبدالرحمن کا تقریباً 80 ہزار روپے مالیت کا زرعی سامان چوری کرلیا گیا۔ پانچویں واردات میں نامعلوم چور محمد طارق کے گھر میں داخل ہوئے اور سیف الماری اور پیٹی کے تالے توڑ کر تقریباً 2 لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کا قیمتی سامان جبکہ تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔مسلسل چوری کی وارداتوں پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، مسروقہ سامان برآمد اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...