بچوں کاتحفظ ، اے آ ئی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن سسٹم فعال
لاہور (کرائم رپورٹر) بچوں کے تحفظ کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے پنجاب بھر میں سیف سٹی کیمروں پر اے آئی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن سسٹم فعال کر دیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں سے مشقت کی سرگرمیوں کی 24 گھنٹے خودکار نشاندہی کی جائے گی، جبکہ سکول اوقات میں بغیر یونیفارم بچوں کی موجودگی کی بھی اے آئی ٹیکنالوجی سے شناخت ممکن ہوگی اور سکول اوقات میں یونیفارم پہنے سکول سے باہر موجود بچوں کی بھی خودکار نشاندہی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments