سٹیزن پورٹل پر ایل ڈی اے کے خلاف شکایات کا انبار

سٹیزن پورٹل پر ایل ڈی اے کے خلاف شکایات کا انبار

ڈیش بورڈ پر تین اہم ونگز سے متعلق 397 شکایات زیرِ التوا ہونے کا انکشاف

لاہور( شیخ زین العابدین )پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایل ڈی اے کے خلاف شکایات کا انبار، شہریوں کی شکایات اعلیٰ سطح تک پہنچ گئیں۔ڈی جی ایل ڈی اے کے ڈیش بورڈ پر تین اہم ونگز سے متعلق 397 سنگین نوعیت کی شکایات زیرِ التوا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹاؤن پلاننگ، ہاؤسنگ اور انجینئرنگ ونگ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے کے بعد اعلیٰ حکام نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کو تمام ایسکلیٹڈ شکایات نمٹانے اور 7ستمبر تک کمپلائنس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے میں تاخیر، ایل ڈی اے حکام کے لیے مشکل کا باعث بن گئی۔ سرکاری جائزے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے کے ڈیش بورڈ پر مجموعی طور پر 397 شکایات زیرِ التوا پائی گئیں، جن میں 51 شکایات ایسکلیٹڈ جبکہ 346 سپر ایسکلیٹڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...