واسا کی کارکردگی، کا جائزہ، نکاسی آب بہتر بنانے کی ہدایت
واسا کی کارکردگی، کا جائزہ، نکاسی آب بہتر بنانے کی ہدایتڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف شعبوں کے افسروں کی شر کت
خوشاب (نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرصدارت کانفرنس ہال میں محکمہ واسا کی کارکردگی، انتظامی امور، بجٹ، سٹاف، مشینری و آلات اور دیگر ذمہ داریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آفیسر یو ڈی ونگ اربن ڈویلپمنٹ بورڈ لاہور حافظ محمد نصیر، ڈائریکٹر فنانس واسا خوشاب اعظم سلہری، سٹینوگرافر محمد نعیم سمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی، جبکہ محکمہ واسا کے دیگر افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔اجلاس کے دوران حافظ محمد نصیر اور اعظم سلہری نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ واسا کے بجٹ، زیرانتظام دفاتر، سٹاف و ورکرز کی تعداد، تنخواہوں، مشینری و آلات، انتظامی امور اور محکمہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ واسا کا قیام تقریباً ایک سال قبل عمل میں لایا گیا، جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران، سب انجینئرز اور دیگر سٹاف کو واسا میں عارضی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اسی طرح میونسپل کمیٹی خوشاب کے سینٹری ورکرز، الیکٹریشنز، پلمبرز اور دیگر متعلقہ عملے کو بھی محکمہ واسا میں ضم کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments