اے سی ارم شہزادی کا صفائی کا جائزہ پانی کے بلز جمع کرانیکی ہدایت
کمالیہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں چک نمبر 740 گ ب، 739 گ ب اور موضع کوٹ پٹھانہ کا دورہ کیا اور ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن، صفائی اورسہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 740 گ ب میں اساتذہ و طالبات کی حاضری، تدریسی عمل، صفائی اور سہولیات چیک کیں ۔739 گ ب میں دکانوں پر قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا اورہدایت کی کہ صفائی اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ میونسپل کمیٹی سے جاری کردہ واٹر ریٹ بلز فوری جمع کروائیں۔ مقررہ مدت میں بل جمع نہ کرنے پرپانی کے کنکشن منقطع کرکے قانونی کارروائی کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments