زرعی یونیورسٹی، آسٹریلین مرکز کا تعاون مزید مستحکم کرنیکا عزم

زرعی یونیورسٹی، آسٹریلین مرکز کا تعاون مزید مستحکم کرنیکا عزم

ڈاکٹر سوزی ،منور رضا ، ڈاکٹر ذوالفقار کاجاری مشترکہ تحقیقی منصوبوں پرتبادلہ خیال

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور آسٹریلین مرکز برائے بین لاقوامی زرعی تحقیق نے زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے چار دہائیوں پر محیط باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔آسٹریلین مرکز کی جنرل منیجر ڈاکٹر سوزی نیومن اور پاکستان کے کنٹری منیجر ڈاکٹر منور رضا کاظمی نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار، سینئر اساتذہ اور محققین سے ملاقات پرجاری مشترکہ تحقیقی منصوبوں، انکے نتائج پر تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں جاری ہائبرڈ گندم منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور ایتھوپیا پر مشتمل اس بین الاقوامی منصوبے کا مقصد ہائبرڈ بریڈنگ کے ذریعے گندم کی جینیاتی بہتری اور پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ہے ۔ سِٹرس سمال ہولڈر اور ویلیو چین منصوبے کا بھی جائزہ لیاگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...