ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر کی ہلاکت کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا شفیق موڑ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر کے قتل کا معاملہ، واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ شہری دانش اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق گزشتہ رات سخی حسن سے شادی کی تقریب سے فیملی کے ہمراہ واپس آ رہا تھا کہ شفیق موڑ کے قریب گاڑی خراب ہو گئی، گاڑی کو سائیڈ پر لگا کر چیک کرنے لگے ۔مدعی کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین ملزمان قریب آ کر رکے اور اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور رقم چھینی، اسی دوران گاڑی کے پیچھے سے ایک شخص نکل کر سڑک کی جانب دوڑا تو ملزمان نے اس شخص پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان اپنی موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رحیم اللہ کے نام سے ہوئی، مقتول مزدوری کرتا تھا اور تعلق پشاور سے تھا، مقتول کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، لواحقین تدفین کے لیے لاش لے کر پشاور روانہ ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments