کینال روڈ پر حفاظتی یوٹرنز کی دیواریں ختم کرنے کا فیصلہ
دیواریں بالخصوص موسم سرما میں دھند کے دوران حادثات کا باعث بنتی ہیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کینال روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سڑک کے درمیان حفاظتی یوٹرنز پر تعمیر کی گئی دیواریں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ سڑک کے وسط میں قائم یہ دیواریں بالخصوص موسم سرما میں دھند کے دوران ٹریفک حادثات کا باعث بنتی ہیں، جس کے پیش نظر انہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments