عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد،اسی پر عمارت قائم:مقررین
پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا : ریلی سے خطاب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)نبوت دین اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اسلام کی پوری عمارت اسی عقیدے پر قائم ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان اور اس کا تحفظ دین کا لازمی اور بنیادی تقاضا ہے ۔ رسول اکرم ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا، قرآن پاک آخری کتاب اور امت محمدیہ آخری امت ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ ختم نبوت کے تحصیل کنوینر اسد اللہ ساقی سمیت مذہبی، سیاسی اور تاجر رہنماؤں نے تحریک تحفظ ختم نبوت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین میں قاری عبدالماجد، مولانا سکندر ذکی، مولانا سجاد مدنی، چوہدری ظہیر الدین بابر، باسم سعید چودھری، میاں وسیم طارق، شیخ محمد ابوبکر، میاں وقاص خالد، سابق صدور بار محمد عارف خان، چوہدری عرفان افضال، رانا عتیق الرحمن، ملک خالد پرویز، صدر مرکزی انجمن تاجر اتحاد شیخ عبدالغفار، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ عمران طاہر اور امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سعید احمد شامل تھے ۔تاجر رہنماؤں محمد نوید اور بلال خالد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت آئین پاکستان کا حصہ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے طویل جدوجہد اور عظیم قربانیاں دی گئیں، جس کے بعد پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments