چودھری حبیب ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین
کامیابی کا باضابطہ اعلان 22 ستمبر کو لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں کیا جائیگا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) معروف صنعتکار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر کے بڑے بھائی چوہدری حبیب احمد گجر دو سال کے لیے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ، جس کے باعث وہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ ان کی کامیابی کا باضابطہ اعلان 22 ستمبر کو لاہور میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کیا جائے گا۔چودھری حبیب احمد گجر اس سے قبل تقریباً پانچ، چھ سال قبل ایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اجلاس عام میں صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے حکومتی شخصیات اور متعلقہ اداروں سے مؤثر مذاکرات، ان کی صلاحیت اور بصیرت کو بھی سراہا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments