سدھار :اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ، ناقص صفائی پر ٹھیکیدار کو وارننگ
منڈی میں نیلامی کے عمل، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور سکیورٹی کا جائزہ لیا
ٹھیکری والا(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی رنگزیب گورایہ نے سبزی و فروٹ منڈی سدھار کا دورہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بلال اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورایہ نے منڈی میں نیلامی کے عمل، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے ٹھیکیدار کو وارننگ جاری کی اور انتظامات مزید بہتر بنانے کے احکامات دئیے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور منڈی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔بعدازاں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بلال اکرم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے انجام دیا جاتا ہے ، جس کے بعد مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورایہ کو انتظامی امور اور دیگر معاملات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments