ڈی جی زراعت توسیع چودھری عبدالحمید ریٹائر ہو گئے
پروقار الوداعی عشائیہ کا اہتمام ،مقررین نے محکمانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چودھری عبدالحمید مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ۔ ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں محکمہ زراعت توسیع، محکمہ زراعت (فروٹ اینڈ ویجیٹیبل) اور محکمہ تحقیق کے افسروں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مقررین نے چودھر ی عبدالحمید کی 36 سالہ شاندار، مخلصانہ اور قابل قدر محکمانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری، اعلیٰ کردار، خوش اخلاقی، مثبت رویے اور مثالی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران محکمہ زراعت اور کاشتکار برادری کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔شرکاء نے ان کی شفیق، ہمدرد اور انسان دوست شخصیت کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب کے اختتام پر چوہدری عبدالحمید کو ان کی گراں قدر 36 سالہ محکمانہ خدمات کے اعتراف میں شیلڈ آف آنر پیش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments