مختلف واقعات میں خواتین کو اہل خانہ سمیت تشددکرکے زخمی کر دیا

مختلف واقعات میں خواتین کو اہل  خانہ سمیت تشددکرکے زخمی کر دیا

گوجرہ(نمائندہ دنیا )دومختلف واقعات میں خواتین کو اہل خانہ سمیت تشددکرکے شدید زخمی کر دیاگیا۔

چک نمبر358ج ب کی نجمہ بی بی کے گھر میں ساجد وغیرہ نو افراد زبردستی داخل ہو ئے اور خاتون کواس کے اہل خانہ سمیت تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا۔شورویلہ سن کر اہل دیہہ موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان چھڑائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے ،علاوہ ازیں چک نمبر161گ ب کی مدیحہ بی بی کو ملزمان بلال وغیرہ نے تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...