چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی نئی عمارت فوری ہینڈ اوور کرنیکی ہدایت

چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی نئی عمارت فوری ہینڈ اوور کرنیکی ہدایت

مکمل ہونیوالے سرکاری منصوبوں کو بلاوجہ التوا کا شکار نہیں ہونا چاہیے :عائشہ رضوان

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ چنیوٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ عمارت مکمل ہونے کے باوجود متعلقہ محکمے کو ہینڈ اوور نہ کیے جانے پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ایکسین بلڈنگ محمد عدنان کو ہدایت کی کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی نئی عمارت فوری طور پر متعلقہ افسروں کے حوالے کی جائے اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مکمل ہونے والے سرکاری منصوبوں کو بلاوجہ التوا کا شکار نہیں ہونا چاہیے بلکہ بروقت متعلقہ محکموں کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔عائشہ رضوان نے عمارت کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا بھی نوٹس لیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ عمارت کے اردگرد مکمل صفائی یقینی بنائی جائے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے ۔اس موقع پر ایکسین بلڈنگ محمد عدنان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ الفت عباس اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...