بینکوں کی نقدی منتقل کرنیوالی خستہ حال گاڑیاں وبال جان
پرانی اور ناکارہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بینکوں سے نقدی لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہونے والی سکیورٹی کمپنیوں کی خستہ حال گاڑیاں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ہیں۔ پرانی اور ناکارہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔نقدی کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی متعدد گاڑیاں انتہائی پرانی اور خستہ حال ہیں، جو سڑکوں پر چلتے ہوئے دھویں کے بادل چھوڑتی ہیں۔ ان گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھویں کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جبکہ شہریوں کو سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن اور گلے کی خراش جیسی شکایات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی حالت کے باوجود ٹریفک پولیس، سیکرٹری آر ٹی اے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی دکھائی نہیں دیتی۔ماحولیاتی ماہرین کے مطابق انجن کی خرابی کے باعث گاڑیوں سے خارج ہونے والا کالا دھواں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ دوسری جانب گاڑیوں کی خستہ حالی کے باعث سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، کیونکہ دوران سفر فنی خرابی کی صورت میں سکیورٹی عملے اور نقدی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments