بلا تفریق بلدیاتی خدمات کی فراہمی ترجیح ہے ، ڈاکٹر فواد احمد

 بلا تفریق بلدیاتی خدمات کی فراہمی ترجیح ہے ، ڈاکٹر فواد احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن اقبال کو حقیقی معنوں میں گلشن بنانے کا عزم کر رکھا ہے ، ان شاء اللہ ٹاؤن کی ہر گلی اور سڑک کو بہتر بنایا جائے گا۔

بلا تفریق بلدیاتی خدمات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹاؤن کی ٹیم دن رات مصروفِ عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن لیڈر گلشن اقبال ٹاؤن اسلم کلمتی کے ہمراہ یوسی 7 مجاہد کالونی میں پیور بلاکس کی تنصیب کے مکمل ہونے والے ترقیاتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔یوسی 7 مجاہد کالونی میں پیور بلاکس کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔ علاقے میں طویل عرصے بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے جس پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹاؤن انتظامیہ اور چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن کے تمام علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام جاری ہیں جن کا مقصد شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام بلدیاتی نمائندے اور افسران عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلا تفریق اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...