اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا ستھرا پنجاب مہم اور مریم نواز کلینک کا معائنہ
صفائی ، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل اور صفائی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چک نمبر 733، 737 اور 738 گ ب کا دورہ کرتے ہوئے ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل اور صفائی عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و عملے کو صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے اور جمع شدہ کوڑا فوری اٹھانے کی ہدایت کی۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے چک نمبر 737 گ ب میں مریم نواز ہیلتھ کلینک کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی آپریشن اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں شعبوں کی کارکردگی کی فیلڈ میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments