سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات، کمشنر کا فوری اقدامات کا حکم

 سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات، کمشنر کا فوری اقدامات کا حکم

اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین اور طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایتآوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی،سید حسن نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ متعلقہ ادارے کتے کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے ترجیحی اقدامات کریں ،یقینی بنائیں کہ اسپتالوں میں ضروری طبی مراعات اور انٹی ریبیز ویکسن دستیا ب ہوں۔ اپنے دفتر میں ویڈیو لنک کے ذریعے تمام ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام اور علاج کی فوری سہولت کی فراہمی کیلئے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں سگ گزیدگی کے واقعات کی روک تھام کی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع جنوبی کے تین بڑے اسپتالوں لیاری جنرل اسپتال، سول اسپتال اور جناح اسپتال میں ڈاگ بائٹ سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں اور وہاں اینٹی رینبیز ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈاگ بائٹ سینٹرز کو مکمل فعال رکھا جائے گا اور مطلوبہ طبی مراعات اور ویکسینز کی فراہمی کو بلا تعطل یقینی بنایا جائے گا ۔فیصلہ کیا گیا کہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر آوارہ کتوں کی آبادی پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ اجلاس میں نیوٹرلائزیشن اور ٹیگنگ اقدامات شروع کر نے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...