ٹوبہ:ہاؤسنگ کالونی نمبر 2 کا واحد پارک خستہ حالی کا شکار

ٹوبہ:ہاؤسنگ کالونی نمبر 2 کا واحد پارک خستہ حالی کا شکار

صفائی کے ناقص انتظامات، جگہ جگہ گندگی، گھاس پھوس، ٹوٹ پھوٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہاؤسنگ کالونی نمبر 2 کا واحد پارک طویل عرصے سے عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے ۔ صفائی کے ناقص انتظامات، جگہ جگہ گندگی، گھاس پھوس، ٹوٹ پھوٹ اور بنیادی سہولیات کے فقدان نے پارک کی حالت ابتر کر دی ہے ، جس کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت اہل علاقہ سیر و تفریح کی سہولت سے محروم ہیں۔رہائشیوں کے مطابق یہ پارک ماضی میں علاقے کے مکینوں کے لیے سیر، ورزش اور بچوں کی تفریح کا اہم ذریعہ تھا، تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اب اس کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔ پارک میں جگہ جگہ گندگی اور گھاس پھوس موجود ہے ، جبکہ درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال نہ ہونے سے سبزہ بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔

پارک کے راستے اور دیگر حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث بالخصوص خواتین اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بچوں کے لیے کھیلنے کی مناسب سہولیات موجود نہیں، جبکہ خواتین اور بزرگوں کے لیے بیٹھنے اور چہل قدمی کا بھی مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شام کے اوقات میں بھی پارک میں رونق دکھائی نہیں دیتی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے پارکوں کے منصوبے شروع کرنے سے پہلے موجودہ پارکوں کی حالت بہتر بنانا ضروری ہے ۔ معمولی اخراجات سے صفائی، گھاس کی کٹائی، درختوں اور پودوں کی تراش خراش، نئے پودوں کی شجرکاری، راستوں کی مرمت اور بیٹھنے کی سہولیات بحال کی جا سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...