لالیاں کی طالبہ کائنات زہرہ کی انٹرمیڈیٹ امتحانات میں تیسری پوزیشن
لالیاں (نمائندہ دنیا) لالیاں کے الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول اینڈ کالج کی ہونہار طالبہ کائنات زہرہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1144 نمبر حاصل کرکے جنرل سائنس (آئی سی ایس) گروپ میں فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
کائنات زہرہ نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ لالیاں کی پہلی طالبہ ہیں جنہوں نے فیصل آباد بورڈ میں پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت اور ادارے کے تعلیمی ماحول کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی محنت اور لگن سے تعلیم جاری رکھتے ہوئے اپنے والدین، شہر اور ملک کا نام روشن کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments