جڑانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر سے امن کمیٹی کے ارکان کی ملاقات

جڑانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر سے امن کمیٹی کے ارکان کی ملاقات

شہریوں کو درپیش مسائل، امن و امان کے قیام، تجاوزات کے خاتمے پر گفتگو

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل سے ایڈمنسٹریٹر آفس میں ممبران امن کمیٹی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ محسن مظہر بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران شہریوں کو درپیش مسائل، بالخصوص امن و امان کے قیام، صفائی، پارکنگ، گرین بیلٹس، تجاوزات کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے سول سوسائٹی اور امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

تمام ادارے اور شہری مل کر جڑانوالہ کو پرامن اور مثالی شہر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ملاقات میں امن کمیٹی کے ارکان مولانا سکندر حیات زکی، پیر فضل رسول حیدر رضوی، میاں وسیم طارق، سید تطہیر حسین شاہ، ملک نعیم وفا، مہر محمد اسلم، حبیب اللہ عطار، میاں وقاص خالد، سجاد حسین قادری ایڈووکیٹ، عمران ظفر شاہ، امجد عطاری، شیخ محمد ابوبکر، محمد عظیم، ملک عبدالخائق، رانا عادل فاروق اور سید تصدیق حسین نقوی نے شرکت کی اور علاقے میں امن و امان کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے امن کمیٹی کے ارکان کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...