عوام کو انتشار ، تصادم کی سیاست میں دلچسپی نہیں : شیخ قیصر محمود
پی ٹی آئی کی قیادت عوام اور کارکنوں کو سڑکوں پر لانے میں ناکام رہی ہے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چنیوٹ کے رہنما شیخ قیصر محمود چنیوٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی مارچ ملتوی کیے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ احتجاجی مارچ کا التوا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام انتشار اور تصادم کی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت عوام اور کارکنوں کو سڑکوں پر لانے میں ناکام رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی انتظامی حکمت عملی اور امن و امان کے اقدامات کے باعث صوبے میں معمولات زندگی برقرار رہے ہیں۔شیخ قیصر محمود چنیوٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں جاری حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوامی خدمت اور ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے بجائے سیاسی مکالمے کو ترجیح دے اور ملک میں سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments