دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں:جمعیت اہلحدیث
چیک پوسٹ پر خودکش دھما کے اور ایمبولینس پر فائرنگ کی شدید مذمت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی، ضلعی امیر قاری محمد ارشد، ناظم قاری بشیر احمد عزیزی، خالد محمود اعظم آبادی، چوہدری حبیب اللہ عطار و دیگر رہنماؤں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے اور ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد کی شہادت اور 30 افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، جن کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔
علامہ عبدالرشید حجازی نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور ملک کو کمزور کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں طویل عرصے سے جاری دہشت گردی نے ملک و قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے خودکش دھماکے سمیت ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنرل حافظ محمد عاصم منیر سے مطالبہ کیا کہ اندرونی و بیرونی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments