چناب نگر : گیس کی لوڈشیڈنگ، شہری ہوٹلوں سے خریدنے پر مجبور
چھٹی والے دن بھی شہریوں کو شدید دشواری ، لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر :شہری
چناب نگر (نامہ نگار) چناب نگر اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، ہوشربا مہنگائی کے باعث گیس کی عدم دستیابی پر شہری صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا ہوٹلوں سے خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے چناب نگر اور گردونواح کے علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، جس کے باعث چھٹی والے دن بھی شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جبکہ شہریوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ دیہاڑی دار مزدوروں اور کم آمدن والے افراد کے لیے موجودہ مہنگائی میں ایل پی جی سلنڈر یا لکڑیوں کا استعمال اضافی مالی بوجھ بن گیا ہے ۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments