سائیکل ریس، 30 سے زائد سائیکلسٹوں کی شرکت
محمدا رشاد نے پہلی، نعمان علی نے دوسری، محمد ذیشان نے تیسری پو زیشن حاصل کی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 30 سے زائد سائیکلسٹوں نے حصہ لیا۔ ریس ڈی ٹائپ پل سے گٹ والا انڈر پاس تک منعقد ہوئی۔ ریس کا افتتاح ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جاوید ستار نے جھنڈا لہرا کر کیا۔ سائیکلسٹ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے اختتامی مقام تک پہنچے ۔اس موقع پر حاجی جاوید ستار نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں اور نشے کی لعنت سے دور رکھنا اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔مقابلے میں محمدا رشاد نے پہلی، نعمان علی نے دوسری، محمد ذیشان نے تیسری، شاہ زیب نے چوتھی، نبیل نے پانچویں جبکہ کالا فوجی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں استاد محمد امین، سمید گیلانی، سجاد علی، ملک محمد عمران، وحید اللہ سندھو، محمد احمد جاوید اور محمد اسد جاوید نے کامیاب سائیکلسٹوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments