چک 241 ر ب چینچل والا میں شجرکاری مہم کا آغاز

چک 241 ر ب چینچل والا میں شجرکاری مہم کا آغاز

پینسرہ (نمائندہ دنیا) چک نمبر 241 ر۔ب چینچل والا میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ مہم کا افتتاح معروف کاروباری شخصیت رانا باقر حسین منج، جماعت اسلامی کے رہنما رانا اکرام اللہ اور ڈاکٹر خالد بن محمود نے پودے لگا کر کیا۔

اس موقع پر معززین علاقہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے اسے ماحول کے تحفظ اور علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی میں کمی، صاف ہوا کی فراہمی اور ماحول کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...