انسانی سمگلر کو 4 سال قید 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

انسانی سمگلر کو 4 سال قید  3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے شمشاد علی رانا نے انسانی سمگلر کو چار سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تھانہ ایف آئی اے میں درج مقدمہ کے استغاثہ کے مطابق ٹریول ایجنسی کے مالک ملزم عطا اللہ نے 2021 میں شوکت کے بیٹے وسیم اور بھانجے کو سپین میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 9 لاکھ روپے بٹور لیے تھے ۔ بعدازاں اس نے انہیں سپین نہ بھجوایا اور رقم واپس کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...