چنیوٹ :ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
چنیوٹ :ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کے افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے۔
، ان کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں۔ اور انہیں بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔ دفاتر اور تھانوں میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی وجہ سے تھانے میں شہری کا مسئلہ حل نہ ہو تو وہ بلاجھجھک ان کے دفتر تشریف لائیں، ان کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments