ڈاکٹر ساجد اقبال نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن کا اضافی چارج سنبھال لیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈاکٹر ساجد اقبال نے بطور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن اپنے عہدے کا اضافی چارج باقاعدہ طور پر سنبھال لیا۔
وہ بطور ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا ڈویژن بھی فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب انہیں فیصل آباد ڈویژن کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ محکمانہ سرگرمیوں اور فراہم کی جانے والی خدمات کا ڈیٹا بروقت اور باقاعدگی سے درج کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر سے گریز کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments