عزیز فاطمہ ہسپتال میں ٹریفک آگہی سیمینار اور کھلی کچہری
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ضروری : ناصر جاوید
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک آگہی سیمینار اور کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، میڈیکل طلبہ اور عملے نے شرکت کی۔چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ، ہیلمٹ کے استعمال، لین کی پابندی اور سڑک پر ذمہ دارانہ رویے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد صرف چالان سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے ۔ ہر شہری کا ذمہ دارانہ ٹریفک رویہ سڑکوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔سیمینار کے دوران ڈاکٹرز، میڈیکل طلبہ اور ہسپتال کے عملے نے ٹریفک قوانین اور شہریوں کو درپیش مسائل سے متعلق مختلف سوالات کیے ، جن کے چیف ٹریفک آفیسر نے تفصیلی جوابات دیے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں میں ٹریفک قوانین اور سڑکوں پر تحفظ سے متعلق آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments