ایف ڈی اے میں شہری درخواستوں پر بروقت کارروائی کی ہدایت

ایف ڈی اے میں شہری درخواستوں پر بروقت کارروائی کی ہدایت

درخواستیں بلاوجہ زیر التوا رکھنے سے گریز کیا جائے : ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر محکمانہ امور اور شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، شہریوں کی درخواستوں پر پیش رفت اور خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ون ونڈو کاؤنٹر، ای خدمت مرکز، ای بز پنجاب پورٹل اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے درخواستوں کی نوعیت، زیر التوا مقدمات اور ان پر ہونے والی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے افسران اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل کی جائے اور غیر ضروری تاخیر سے ہر صورت گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کو بلاوجہ زیر التوا رکھنے کے بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق فوری نمٹانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے ون ونڈو کاؤنٹر، ای خدمت مرکز اور ای بز پنجاب پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کی باقاعدگی سے نگرانی اور ہر درخواست کی پیش رفت متعلقہ ریکارڈ میں بروقت درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔ افسران اپنے متعلقہ شعبوں میں درخواستوں کے نمٹانے کے عمل کی خود نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...