شہید کانسٹیبل ذوالفقار علی کی برسی، پولیس دستے کی سلامی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کانسٹیبل ذوالفقار علی کی برسی کے موقع پر تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ پولیس دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فاتحہ خوانی کی۔
شہید کانسٹیبل ذوالفقار علی نے 27 سال قبل ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ پولیس شہدا نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدا پولیس قوم کا قیمتی سرمایہ اور ہمارا فخر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments