شادی شدہ خاتون اور2لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا

شادی شدہ خاتون اور2لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا

گلز ار،عالم شیرکی بیٹیوں کو مبینہ اغواکے بعدجنسی ہوس کانشانہ بنایاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون اور2لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے میں گلزار احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی 19 سالہ شادی شدہ بیٹی کو اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ ادھر تھانہ سے سول لائن کے علاقے میں شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی جواں سالہ ہمشیرہ کو ملزم نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔دریں اثنا تھانہ ستیانہ کے علاقے میں عالم شیر نامی شہری کی 15 سالہ بیٹی کو ملزم نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے لئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...