شہری اغوا،مزاحمت پر تشدد، موبائل، نقدی چھین لی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سنانواں کے علاقے میں شہری کو مبینہ طور پر کار میں اغوا کرکے موبائل، نقدی اور بینک کارڈز چھین لیے گئے ۔
درخواست کے مطابق محمد عابد یکم اکتوبر کو شام ساڑھے 4 بجے ڈرا چوک سنانواں سے گھر جارہا تھا کہ کار سوار افراد نے اسے زبردستی گاڑی میں دھکا دے کر منہ پر اسپرے کیا، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ ملزمان موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور 7 ہزار روپے لے گئے ، جبکہ موبائل میں موجود بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار روپے تھے ۔ رات تقریباً 10 بجے ہوش آنے پر مزاحمت کی تو ایک ملزم نے آہنی چیز سے بازو، گردن اور ٹانگ پر وار کرکے زخمی کردیا۔ شہری گاڑی سے باہر گر گیا اور ملزمان فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments