کار پر فائرنگ، شہری زخمی ،مقدمہ درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شہری محمد رفیع اللہ کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد رفیع اللہ اپنے ساتھیوں محمد طاہر، اسلم، یٰسین اور کلیم اللہ کے ہمراہ کار پر شادن لنڈ جارہا تھا کہ ڈیرہ ملک شفیع بریار کے قریب موٹر سائیکل سوار جمشید اور اسامہ اعوان نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے رفیع اللہ زخمی ہوا جبکہ دو گولیاں کار کے اشارے اور بمپر پر لگیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد ہیڈ تونسہ کی طرف فرار ہوگئے ۔ زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments