شوہر کا اہلیہ پر مبینہ تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ د یا

شوہر کا اہلیہ پر مبینہ تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ د یا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) تھانہ سرائے سدھو کے علاقے دندی سرگانہ میں شوہر نے اپنی اہلیہ طاہرہ بی بی کو مبینہ طور پر چارپائی کے لکڑی کے پائے سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 جس کے نتیجے میں خاتون کی دونوں ٹانگیں اور ایک بازو فریکچر ہوگیا جبکہ سر پر بھی چوٹیں آئیں۔ متاثرہ خاتون کے مطابق شوہر کو اس کے کردار پر مبینہ طور پر شک تھا، جس کی بنا پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ طاہرہ بی بی دو بچیوں کی ماں بتائی جاتی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔ پولیس تھانہ سرائے سدھو نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...