رات کو لوڈشیڈنگ سے شہری نیند سے محروم
وہاڑی (خبرنگار ) وہاڑی اور گردونواح میں رات کے اوقات غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔
شہر اور ملحقہ علاقوں میں رات کے وقت مسلسل تین سے چار گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔ ، جس کے باعث گرمی اور حبس میں شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو بالخصوص شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بھر کی مصروفیات کے بعد رات کو بھی بجلی کی طویل بندش کے باعث انہیں آرام میسر نہیں آتا، جس سے روزمرہ معمولات اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments